0
Monday 6 Jan 2020 19:05

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.2 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 181 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکشن ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ رواں سال کا پہلا زلزلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 836901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش