0
Tuesday 7 Jan 2020 09:36

قاضی حسین احمد نے امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی، مقررین

قاضی حسین احمد نے امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی، مقررین
اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی ساتویں برسی کے موقع پر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں تقریب تحسین کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیرالعظیم، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ، امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد، غلام محمد صفی، آصف لقمان قاضی اور قاری زوار بہادر نے شرکت کی۔ اس موقع پرامیرالعظیم کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد اللہ کے ولی تھے، انہوں نے امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

تعزیتی ریفرنس میں شریک سینئر صحافی سہیل وڑائچ اور امیر لاہور حماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کے اندر بہت مثبت تبدیلیاں کیں جس سے جماعت اسلامی کو خوب فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اٹلی بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان کے موقع پر جماعت اسلامی کے احتجاج کا آئیڈیا قاضی حسین احمد کا ہی تھا اور انہوں نے ہی اس حوالے سے مظاہرے کی قیادت کی تھی۔ قاضی حسین احمد کی برسی کے حوالے سے ہونیوالی تقریب میں جماعت اسلامی کے تنظیمی عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
 
 
خبر کا کوڈ : 836960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش