1
Tuesday 7 Jan 2020 15:32

عالم اسلام کے اتحاد کی دشمن قوتیں عمران خان کو استعمال کر رہی ہیں، لیاقت بلوچ

عالم اسلام کے اتحاد کی دشمن قوتیں عمران خان کو استعمال کر رہی ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے ہنود و یہود  مل کر عالم اسلام کا شیرازہ منتشر کرنے کیلئے ہر شیطانی طریقہ استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی، پاکستان، ملائیشیا، ایران اور قطر مل کر عالم اسلام کی صف بندی کا لائحہ عمل بنا رہے تھے لیکن اسے سبوتاژ کر دیا گیا، ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کیلئے بیک ڈور چینل ڈپلومیسی فعال تھی لیکن ایران کے اہم جرنیل کو ٹارگٹ کر کے شہید کر دیا گیا جس سے انتشار اور فساد کی نئی لہر جنم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو از خود منظم ہو کر دشمنوں کے حربوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کارکنان اور مقامی قیادت بلدیاتی اور عام انتخابات کی بھر پور تیاری کریں، جماعت اسلامی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، حالات اور حکومتوں کی نااہلی اور ناکامی پر مایوس عوام کو منظم کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد آئینی، سیاسی، پارلیمانی اور اصولوں کی پابند ہے، اسلامی، خوشحال، مستحکم اور کرپشن فری پاکستان ہماری جدوجہد کی منزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے نظام سے ہی اسلام کی حکمرانی آئے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان مخالف اور عالم اسلام کے اتحاد کی دشمن قوتیں عمران خان کو استعمال کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 837066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش