0
Wednesday 8 Jan 2020 12:30
امریکی وزیر دفاع کا ایرانی حملوں کے بعد بیان

کشیدگی کم کرنے کے خواہاں ہیں، ایران کیساتھ جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے، مارک ایسپر

کشیدگی کم کرنے کے خواہاں ہیں، ایران کیساتھ جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے، مارک ایسپر
اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی وزیر دفاع نے کشیدگی کم کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ایرانی حملوں کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے، امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ اگر جنگ کی گئی تو امریکا اسے ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مارک ایسپر نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق سے فوجی انخلا کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں۔ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایک خط بریگیڈیئر جنرل ولیم سیلی کی جانب سے عراقی فوج کو لکھا گیا تھا، جس میں فوجی انخلا کا اشارہ دیا گیا تھا۔ اس خط کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکی وزیر دفاع نے اس پر ردعمل دیا اور کہا امریکا کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے گذشتہ رات عراق میں فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے دو حملے کیے ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے، امریکا کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہوچکا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی عراق میں عین الاسد میں واقع فوجی اڈے پر 9 راکٹ گرے، پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں 2 فوجی اڈے ایرانی حملوں کا نشانہ بنے، امریکی، اتحادی افواج پر درجن سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، ایرانی میزائلوں کا ہدف الاسد اور اربیل میں واقع فوجی اڈے تھے، حملوں میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگا رہے ہیں، امریکیوں اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ ایرانی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ایران نے عراق میں امریکی اہداف پر ایک کے بعد دوسرا حملہ کیا، بغداد کے شمال میں واقع التاجی امریکی فوجی اڈے پر 5 راکٹ گرے۔ خیال رہے کہ عین الاسد ایئر بیس عراق میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش