0
Wednesday 8 Jan 2020 21:31

ایران، چین کے سفراء کی آرمی چیف سے ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران، چین کے سفراء کی آرمی چیف سے ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران اور چین کے سفیروں نے الگ اگ اہم ملاقات کی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایران اور چین کے سفیروں نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ٹویٹر پر لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی نے بھی اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران بھی امریکا، ایران سمیت مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل امریکی سیکرٹری دفاع ڈاکٹر مارک اسپر نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش