0
Thursday 9 Jan 2020 11:43

سیاست میں رہوں گا، وقت آنے پر چپ کا روزہ توڑ دوں گا، چوہدری نثار

سیاست میں رہوں گا، وقت آنے پر چپ کا روزہ توڑ دوں گا، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں رہوں گا، تاہم وقت آنے پر چپ کا روزہ توڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا طوفان ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، حکومتی ادارے عوام کی بھلائی کیلئے خاطر خواہ نتائج نہیں دے رہے، عوام مایوسی کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے، جب تک سیاست میں ہوں عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور رہونگا، چوہدری تنویر کے گھر کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 837406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش