0
Friday 8 Jul 2011 23:51

کراچی،کمشنری نظام بحال کرنے کا حکم، منظور وسان کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ

کراچی،کمشنری نظام بحال کرنے کا حکم، منظور وسان کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت سندھ کو کراچی میں کمشنری نظام بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ صدر، وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ذوالفقار مرزا اور پیر مظہر الحق شریک تھے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں کراچی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد کراچی میں امن کی صورت حال کو بہتر بنانا اور انتظامیہ کو زیادہ سے زیادہ جواب دہ بنانا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں کمشنری نظام کی بحالی پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان شدید اختلافات تھے، جنہیں حل کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کی کور کمیٹیوں کے متعدد اجلاس بھی منعقد ہوئے تھے۔ دوسری جانب نواب منظور وسان کو وزیر داخلہ سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان سے قبل یہ قلم دان ذوالفقار مرزا کے پاس تھا۔
خبر کا کوڈ : 83775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش