0
Sunday 12 Jan 2020 12:20

لاہور، مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی قونصلیٹ اور ملحقہ سڑکیں بند

لاہور، مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی قونصلیٹ اور ملحقہ سڑکیں بند
اسلام ٹائمز۔ بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ایران کے معروف جنرل، حاج قاسم سلیمانی اور عراقی ملایشیاء کے سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت کیخلاف مجلس وحدت مسلمین، تحریک بیداری امت مصطفی، شیعہ علماء کونسل، امامیہ سٹوڈنٹس آر گنائزیشن سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کی مشترکہ مردہ باد امریکہ ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ لاہور پریس کلب اور گردو نواح کی سڑکیں عام ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔ اتحاد امت فورم کی امریکہ مخالف ریلی کے پیش نظر مال روڈ پر الحمرا ہال، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی اور اطراف کی سڑکیں کینٹئنر اور بیرئیرز لگا کر بند کردی گئی ہیں۔

امریکی قونصلیٹ اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ شیعہ جماعتوں کی مردہ باد امریکہ ریلی 2 بجے دوپہر پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک سے شروع ہوگی۔ ریلی امریکی قونصلیٹ تک لے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے شرکاء کے ریلی میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں، تلاشی کے بعد شرکاء کو ریلی کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ مال روڈ، کوپر روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ اور کوئین میری کالج روڈ کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش