0
Wednesday 15 Jan 2020 18:40

سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کو ہٹانے اور غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کو ہٹانے اور غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ کلیم امام سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ کابینہ ارکان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس افسران کی کارکردگی پر تشویش کرتے ہوئے آئی جی پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کر دی۔ اجلاس میں نئے آئی جی غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور ڈاکٹر جمیل کے نام زیر غور آئے۔ کابینہ ارکان کی جانب سے غلام قادر تھیبو کو آئی جی سندھ کیلئے نام دینے پر زور دیا، تاہم آئی جی پولیس کیلئے نام تجویز کرنے کا اختیار وزیراعلٰی کو دے دیا۔

سندھ حکومت آئی جی پولیس کیلئے تجویز کردہ تینوں نام وفاق کو ارسال کرے گی اور آئی جی کلیم امام کی خدمات واپس کرنے کی سمری میں صورتحال اسباب سے آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ میں پولیسنگ ایکٹ کے تحت آئی جی پولیس کی تقرری 3 سال کی مدت کیلئے ہے، آئی جی سندھ پولیس کی تبدیلی کیلئے پبلک سیفٹی کمیشن کی تحریری سفارشات ضروری ہیں، مروجہ ایکٹ کے تحت صوبائی اور وفاقی حکومت باہمی مشاورت سے آئی جی سندھ کو قبل از وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 838662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش