0
Wednesday 15 Jan 2020 22:33

ایران کیساتھ موجودہ صورتحال ٹرمپ کا بنایا ہوا نیا بحران ہے، امریکی سینیٹر

ایران کیساتھ موجودہ صورتحال ٹرمپ کا بنایا ہوا نیا بحران ہے، امریکی سینیٹر
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر اور 2020ء کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن نے حالیہ ایران-امریکہ کشیدگی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایران کے حوالے سے جو صورتحال موجود ہے، ٹرمپ کا بنایا ہوا ایک نیا بحران ہے۔ جو بائیڈن نے اپنی ایک تقریر کے دوران امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط فہمی کا شکار نہ رہیں! ایران کے بارے میں جو صورتحال آج موجود ہے، ایک بحران ہے جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود بنایا ہے۔ امریکی سینیٹر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں دعوی کیا کہ (باقیماندہ) جوہری معاہدے سے ایران کا نکل جانا، ایران کی دشمنی میں کمی لائے گا اور ایک بہتر معاہدے کا زمینہ فراہم کرے گا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں طرف سے شکست کھائی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت مئی 2018ء میں یکطرفہ طور پر ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گئی تھی جسکے بعد امریکہ نے ایران کیخلاف جارحانہ سیاست اختیار کرتے ہوئے اپنی مبینہ "زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی" کا اعلان کیا تھا جسکی وجہ سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان تناؤ میں تیزی کیساتھ اضافہ ہوتا رہا تاہم 3 جنوری 2020ء کے روز امریکہ نے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو اپنی دہشتگردانہ کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابومھدی المھندس کے ہمراہ شہید کر دیا تھا جسکے بعد ابتدائی جوابی کارروائی میں ایران نے عین الاسد نامی امریکی اڈے کو اپنے بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا اور امریکہ سے فوری طور پر خطے سے نکل جانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 838686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش