0
Wednesday 15 Jan 2020 23:53

سلامتی کے دشمن بھارت کی سلامتی کونسل میں پھر سبکی

سلامتی کے دشمن بھارت کی سلامتی کونسل میں پھر سبکی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں اہم اجلاس ہوا، جہاں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کا ایجنڈا پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کیا گیا۔ عالمی رہنماؤں نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ سلامتی کونسل کا 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد یہ تیسرا اجلاس ہے، یہ اجلاس پاکستان اور چین کی درخواست پر ہوا، اقوام متحدہ کے امن اداروں نے کونسل میں بریفنگ دی۔ سلامتی کونسل میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس معاملے کی سنگینی کا عکاس ہے۔

کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا مسلسل حصہ ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے پریس بریفنگ کریں گے، جس میں مقبوضہ وادی سمیت سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ خیال رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے گذشتہ سال مودی حکومت کی انسانی حقوق کی پامالیوں پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بھارت بھر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو پی میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 77 افراد کا ماورائے عدالت قتل ہوا، بیف لے جانے کے الزام پر ہجوم نے 50 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانیت سوز اقدامات عالمی سطح پر کھل کر سامنے آگئی۔
خبر کا کوڈ : 838722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش