0
Thursday 16 Jan 2020 17:47
شکارپور میں خرابی امن کے ذمہ دار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں، ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان

آئی جی سندھ سید کلیم امام اور حکومت سندھ میں اختلافات کی ایک بڑی وجہ سامنے آگئی

آئی جی سندھ سید کلیم امام اور حکومت سندھ میں اختلافات کی ایک بڑی وجہ سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے سیکرٹ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ شکارپور میں خرابی امن کے ذمےدار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ سید کلیم امام اور حکومت سندھ میں اختلافات کی ایک اور بڑی وجہ سامنے آگئی۔ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو دی جانے والی سیکرٹ رپورٹ میں اہم انکشافات کئے۔ سیکرٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں، امتیاز شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے کرمنل ونگ کا استعمال کرتے ہیں، صوبائی وزیر نے کرمنلز کے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز کے بیٹے کو قتل کرایا۔ رپورٹ کے مطابق امتیاز شیخ ایس ایس پی سے اہم عہدوں پر من پسند افسران تعینات کراتے تھے، پولیس کے کئی آپریشن سیکرٹ لیک ہونے کے باعث ناکام ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امتیاز شیخ نے ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے لئے دباؤ ڈالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی کی دوبارہ تعیناتی کے بعد پولیو ٹیم سے ڈکیتی بھی امتیاز شیخ نے کرائی، واردات میں امتیاز شیخ کے بھائی مقبول شیخ کے گن من کو استعمال کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق امتیاز شیخ کچے کے کرمنلز کے ذریعے امن خراب کر کے پولیس پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امتیاز شیخ کے ہوٹلز، پمپ، گیسٹ و فارم ہاؤس میں پناہ دی جاتی ہے۔ سیکرٹ رپوٹ میں امتیاز شیخ اور جرائم پیشہ افراد کے نمبروں کا کال ریکارڈ بھی پیش کیا گیا، امتیاز شیخ کے بھائی مقبول شیخ، بیٹے فراز شیخ کا کرمنلز کے ساتھ کال ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ کے مطابق امتیاز شیخ اور ڈکیت اتو شیخ کے درمیان متعدد بار رابطے ہوئے۔ رپورٹ میں اعلٰی حکام سے امتیاز ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ کے مطابق امتیاز شیخ اور ڈکیت اتو شیخ کے درمیان متعدد بار رابطے ہوئے۔ رپورٹ میں اعلیٰ حکام سے امتیاز شیخ، اس کے بھائی مقبول شیخ، بیٹے فراز کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 838862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش