0
Friday 17 Jan 2020 18:20

حکومت دینی مدارس کو مفلوج کرنا چاہتی ہے، شاہ اویس نورانی

حکومت دینی مدارس کو مفلوج کرنا چاہتی ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ نالائق اور نکمی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، نااہل حکومت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا، حکومت سے عوام کی مایوسی و بیزاری آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کو مفلوج کرنا چاہتی ہے۔ دینی مدارس کو کمزور کرنا حکومت کے سیکولر ایجنڈے کا حصہ ہے، دینی مدارس کی آزادی و خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، حکمران غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے نصاب تعلیم میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، حکومتی اتحادیوں کی ناراضی سیاسی تبدیلیوں کا اشارہ ہے۔ ایک بھی اتحادی جماعت ادھر اُدھر ہوئی تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت گراؤ ایجنڈے پر متفق ہے، ناکام اور نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت قریب ہے، فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ لا کر مضحکہ خیز حرکت کی ہے، فیصل واڈا سے استعفی لیا جائے۔

جے یو پی کے رہنما کا لاہور میں اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کمہ برفباری سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی اقدامات ناکافی ہیں، استعفوں کا سیزن شروع ہو گیا ہے، مارچ تک وزیراعظم بھی استعفی دینے پر مجبور ہو جائے گا۔ ان ہاؤس تبدیلی کا ماحول بن چکا ہے، اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھی ہیں، حکومتی ڈھانچہ اپنی بقا کیلئے چند ووٹوں کا مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ حکومت کی ناکام اور ناقص پالیسیاں ہیں، حکومت ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کر رہی ہے، حکومت کی نالائقی کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے، ناکام حکومت کے دور میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کرائے کی خارجہ پالیسی ہے۔ ہوش ربا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہے۔ ملک میں بڑھتی سیاسی بے یقینی تشویشناک ہے۔ سیاسی عدم استحکام کی ذمہ دار حکومت ہے۔
خبر کا کوڈ : 839034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش