0
Saturday 18 Jan 2020 12:55

ٹرمپ مواخذہ، مقدمے کا آغاز 21 جنوری سے ہو گا

ٹرمپ مواخذہ، مقدمے کا آغاز 21 جنوری سے ہو گا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔ صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کانگریس کے کام میں رکاوٹ ڈالی، جبکہ صدر ٹرمپ اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ سینیٹ میں چلانے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے، مواخذہ کی کارروائی ایوان نمائندگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کا مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔ مواخذے کی کارروائی میں صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ امریکی آئین کے مطابق صدر کو مواخذے کے ذریعے عہدے سے اس صورت میں ہٹایا جا سکتا ہے جب انہیں بغاوت، رشوت ستانی، کسی بڑے جرم یا بدعملی کی وجہ سے سزا دینا درکار ہو۔ تاریخ میں صرف دو امریکی صدور کا مواخذہ ہوا ہے، 1868ء میں اینڈریو جانسن اور 1998ء میں بل کلنٹن مگر دونوں کو سینیٹ سے بری کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 839201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش