0
Saturday 18 Jan 2020 16:32

آئی جی سندھ کی قیادت میں چند پولیس افسران صوبائی حکومت کیخلاف سازش کررہے ہیں، سعید غنی

آئی جی سندھ کی قیادت میں چند پولیس افسران صوبائی حکومت کیخلاف سازش کررہے ہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کی قیادت میں چند پولیس افسران صوبائی حکومت کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ وزیراطلاعات سعید غنی نے پولیس قیادت پر تنقید کے نشتر برسا دیئے اور کہا کہ پیپلز پارٹی ایسے ہتھکنڈوں سے دبنے والی نہیں ہے۔ کراچی میں آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میں اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں، ہم تمام الزامات کا سامنا بےخوف و خطر کریں گے اور قانونی طریقے سے ہر سطح پر جائیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ میں نے چنیسر گوٹھ میں منشیات فروشی کی جو نشاندہی کی اس کے بعد دو سال پرانی رپورٹ پیش کردی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں میرے خلاف تحقیقات کروا لی جائے، میں بھی بتا سکتا ہوں کہ کون کون منشیات کا استعمال کرتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پولیس افسر کو کسی کا حامی یا مخالف نہیں ہونا چاہیئے، آئی جی کلیم امام کی سربراہی میں سندھ پولیس میں کچھ افراد سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، جس کو شوق ہے وہ نوکری چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرلے، جو آئی جی کو چلا رہے تھے اب ان کو اپنے لالے پڑ گئے ہیں، یہ چند لوگ ہیں جو ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان شیخ نے رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق سعید غنی کا بھائی فرحان غنی منشیات فروشوں اور اجرتی قاتلوں کا سہولت کار ہے اور کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں اس کا مضبوط نیٹ ورک ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ بھی جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے اور انہیں اپنے سیاسی و مالی مفادات کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ سعید غنی نے گزشتہ روز ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں لچا اور تھرڈ کلاس شخص قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 839233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش