0
Saturday 18 Jan 2020 17:45

ملتان، علامہ اقتدار نقوی کی انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے ملاقات، قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت 

ملتان، علامہ اقتدار نقوی کی انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے ملاقات، قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ میں قوت اور طاقت باہمی اتحاد سے ہے، امریکہ اور اُس کے اتحادی مسلم ممالک کو تقسیم کرکے اُن پر اپنا تسلط جمانا چاہتے ہیں، پاکستان سمیت ایران، ترکی، ملائشیا اسلام کی ترجمانی کرتے ہوئے اُمت مسلمہ میں موجود انتشار کو اتحاد میں بدلنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان میں انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے ملاقات اور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہندس اور دیگر شہدائے اسلام کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ کا بزدلانہ وار پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل وہ پاکستان، عراق، شام اور یمن میں سفاکانہ اور بزدلانہ کاروائیاں کرچکا ہے، امریکہ نے کئی مرتبہ پاکستانی سالمیت کو نقصان پہنچایا یہاں تک کہ سلالہ چیک پوسٹ پر ہمارے فوجیوں کو شہید کیا لیکن عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کی خاموشی امریکی جرم میں برابر کی شریک ہے، بدقسمتی کے ساتھ اسلامی ممالک کا اتحاد او آئی سی بھی غیروں کے اشاروں پر چل رہا ہے اور اس سے بھی کوئی خیر کی توقع نہیں، آج عالم اسلام کو متحدہونے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک ایٹمی اسلامی ملک ہے اسے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کوششوں کو تیز کرنا چاہیئے، ہماری حکومت امریکی کاسہ لیسی کی بجائے خداپر یقین رکھے، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اسرائیل کی بجائے پاکستان اور اسلام کی ترجمانی کریں۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا لہو رنگ لائے گا اور اس خطے سے امریکی افواج کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ امریکہ نے ایک قاسم سلیمانی کو شہید کیا لیکن وہ بھول گیا ہے، آج کتنے قاسم سلیمانی دنیا میں موجود ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے سب اچھا ہے، کہہ رہے ہیں لیکن آہستہ آہستہ نقصان کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔ 
 
خبر کا کوڈ : 839250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش