0
Sunday 19 Jan 2020 17:36

اگر گندم کا بحران سندھ نے پیدا کیا تو چینی کی قیمتیں کس نے بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو کا وفاق سے سوال

اگر گندم کا بحران سندھ نے پیدا کیا تو چینی کی قیمتیں کس نے بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو کا وفاق سے سوال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک پر نااہل ٹولہ مسلط ہے، اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے ملک میں بحران پیدا کئے جا رہے ہیں، حکومت بتائے گندم بحران سندھ نے پیدا کیا تو چینی کیسے مہنگی ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ عمران خان حکومت سندھ کے حق حاکمیت پر ڈاکا ڈال رہی ہے، عوام کے مینڈیٹ پر قائم سندھ حکومت کا آئی جی تبدیل کرنے کا استحقاق تک چھینا گیا ہے، دوسرے صوبوں میں جب چاہے آئی جی تبدیل کئے جاتے ہیں لیکن یہ پابندی صرف سندھ پر کیوں ہے؟ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں کے حق حاکمیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، عمران حکومت نے پہلے سندھ کے مالی وسائل پر ڈاکہ ڈالا، اب انتظامی اختیار صلب کر لئے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ملک پر ٹھگوں کا ٹولہ مسلط ہے، جو بحرانوں سے ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، گندم عمران خان کے سہولت کار کھا گئے، اب الزام سندھ پر لگایا جا رہا ہے، اگر گندم کا بحران سندھ نے پیدا کیا تو چینی کی قیمتیں کس نے بڑھائیں؟ ان کا کہنا تھا کہ غلامان بنی گالہ بتائیں کہ بجلی، گیس اور پٹرولیم کی قیمتیں کس نے بڑھائیں؟ کیا آئی ایم ایف سے عوام دشمن شرائط پر قرضہ بھی سندھ نے لیا؟ عمران سرکار قوم کیلئے عذاب بن چکی ہے، اب اسے جانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 839430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش