0
Sunday 10 Jul 2011 02:32

وفاقی حکومت کو پاراچنار کا مسئلہ انسانی بنیادوں پر اولین فرصت میں حل کرنا چاہیے، شاہ محمود قریشی

وفاقی حکومت کو پاراچنار کا مسئلہ انسانی بنیادوں پر اولین فرصت میں حل کرنا چاہیے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ یوتھ آف پاراچنار کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور یوتھ آف پاراچنار کے احتجاجی جوانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پاراچنار کا مسئلہ اولین فرصت میں حل کرنا چاہیے اور دہشت گرد طالبان کے خلاف موثر کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ انہی دہشت گردوں نے پاراچنار کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور ٹل پاراچنار روڈ بند کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پاراچنار مسئلے کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے اور انسانی بنیادوں پر وہاں کے عوام کو خوراک اور ادویات پہنچانی چاہیں کیونکہ فاٹا کے عوام بھی پاکستانی ہیں اور پاکستانی سرحدوں کے رکھوالے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم ایجنسی پاراچنار کے مسئلے میں بیرونی ہاتھ، طالبان کو سپورٹ کررہے ہیں، حکومت کا فرض بنتا ہے کہ ان بیرونی قوتوں کو بے نقاب کرے اور بیرونی مداخلت کو روکا جائے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کیا وفاقی حکومت UNO کو کرم ایجنسی پاراچنار کے عوام کی امداد سے روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کے اداروں کو پاراچنار جانے کی اجازت دی جائے تاکہ یہ غیر حکومتی ادارے پاراچنار کے عوام کی مالی مدد کریں اور وہاں کے عوام کے مسائل کو صحیح طریقے سے حل کر سکیں۔
یوتھ آف پاراچنار کے مرکزی رہنما روح اللہ بنگش اور مجیب حسن نے ان کا شکریہ ادا کیا اور پاراچنار کے مسئلے پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ واضح رہے کہ آج یوتھ آف پاراچنار کے احتجاجی کیمپ اور دھرنے کا 85 واں دن تھا جس میں اسلام اباد اور راولپنڈی کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے پاراچنار کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 83979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش