0
Tuesday 21 Jan 2020 19:39

اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ اتحاد ہی سے ہی ممکن ہے، پیر صفدر گیلانی

اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ اتحاد ہی سے ہی ممکن ہے، پیر صفدر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان پیر صفدر شاہ گیلانی نے اسلامی تحقیقاتی مرکز مشہد ایران میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان عالم اسلام کے دو اہم برادر، دوست اور ہمسایہ ملک ہیں، ملی یکجہتی کونسل کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ دونوں ملکوں کے دوران محبت و اخوت اور دوستی کی فضا بہتر سے بہتر ہو، دونوں ملکوں کے غیور عوام کے درمیان پرانے تاریخی، سیاسی، سماجی، مذہبی، ملی اور دینی تعلقات ہیں، جن کو مزید بہتر بنانے اور مل کر سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملی یکجہتی کونسل اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اتحاد اُمت مسلمہ کیلئے اپنی بھرپور کوششیں اور کاوشیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام کے حکمرانوں کو اپنے اختلافات کو ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ہوگا۔ پیر صفدر شاہ نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں، اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ اتحاد ہی کے ذریعے ہی ممکن ہوگا، لہٰذا عالم اسلام کے حکمران اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے اکٹھے ہو جائیں۔ یاد رہے کہ پیر صفدر شاہ گیلانی ان دنوں ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر ایران میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش