0
Wednesday 22 Jan 2020 22:52

مصطفیٰ کمال کا لاڑکانہ جلسہ میں سندھ کے لوگوں کو روڈ میپ دینے کا اعلان

مصطفیٰ کمال کا لاڑکانہ جلسہ میں سندھ کے لوگوں کو روڈ میپ دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ 24 جنوری کو لاڑکانہ میں جلسہ کریں گے جس میں سندھ کے لوگوں کو ایک روڈ میپ دیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں نا اہل ہیں، سندھ میں کوئی ایسا محکمہ نہیں جہاں رشوت نہ چلی ہو۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کراچی کو 162 ارب روپے دیں گے لیکن وزیراعظم بتائیں انہوں نے کراچی کے لئے اب تک کیا کیا؟ وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں شامل کیا تھا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کرپشن کی داستانیں نیچے تک ہیں اور یہ پارٹی حکومت ختم ہونے کے بعد بھی حکومت نہیں چھوڑے گی۔ پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری ایجنڈا کسی کے خلاف نہیں لیکن ملک کو اس نہج پر نہ لے جائیں کہ کوئی آگے ذمہ داری لینے کو تیار نہ ہو، ہم سے اللہ تعالیٰ ناراض ہے کیونکہ ہم ووٹ ڈالنے میں غلطی کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو 70 روپے فی کلو آٹا مل رہا ہے جبکہ لوگ لائن لگا کر آٹا لے رہے ہیں، یہ مناظر افغانستان اور لیبیا میں بھی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 840103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش