0
Wednesday 22 Jan 2020 23:34

 پہلے گندم ایکسپورٹ کر کے کرپشن کی گئی اب امپورٹ کر کے کمیشن کھرا کیا جائیگا، جاوید ہاشمی 

 پہلے گندم ایکسپورٹ کر کے کرپشن کی گئی اب امپورٹ کر کے کمیشن کھرا کیا جائیگا، جاوید ہاشمی 
اسلام ٹائمز۔ سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ گندم کا بحران حکومت وقت کا بولتا ہوا کرپشن سکینڈل ہے، وفاقی وزرا سرکاری گاڑیوں پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں اور ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر دست وگریبان ہیں، موجودہ حکومت کی بدانتظامی اور مہنگائی کی وجہ سے ملک میں کسی بھی وقت ہنگامے پھوٹ سکتے ہیں، حکومت سے تمام اتحادی ناراض اور پنجاب میں فارورڈ بلاک بن رہے ہیں، عوام کو اسمبلیوں پر اعتماد نہیں رہا اس لئے عمران خان مستعفی ہوکرقوم کو راستہ دیں، پاکستان اس وقت بدترین سیاسی، معاشی، غذائی و انتظامی بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے، ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان تاریخ کے بہت بڑے بحرانوں میں گھر چکا ہے، کابینہ بھی بحران میں ہے اور یہ بڑھ رہا ہے، وزراء عوامی سطح پر ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، وفاقی وزیر میاں محمد سومرو اور مشیر خاص وزیراعظم شہزاد اکبر سرکاری گاڑیوں پر ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی ودیگر نے اعتراف کیا ہے کہ پہلے گندم ایکسپورٹ کر کے کرپشن کی گئی اب امپورٹ کر کے کمیشن کھرا کیا جائیگا۔ جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اب گندم منگوانا کسانوں کے لئے ایک سازش ہے کیونکہ مارچ میں یہ گندم آئے گی تو اس وقت سندھ میں گندم کی فصل آچکی ہوتی ہے، ان کی گندم کون خریدے گا، گندم کی ایکسپورٹ اور پھر امپورٹ ایک بہت بڑی کرپشن کی داستان ہے.

مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا ٹائیٹینک ڈوب رہا ہے، جب جہاز ڈوبنے لگتا ہے تو چوہے سب سے پہلے نیچے چھلانگیں مارتے ہیں۔ موجودہ حکومت کے ڈوبتے جہاز سے وفاقی وزیر شیخ رشید پہلی چھلانگ مارے گا۔ وزراء ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔ ایک سبزی کی دکان بھی اس سے بہتر چلتی ہے جس طرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت میں فاروڈ بلاک بن رہے ہیں میں ذاتی طور پر فارورڈ بلاکس کا حامی نہیں ہوں بلکہ میری رائے کے مطابق اگر آپ پارٹی پالیسی سے متفق نہیں تو فارورڈ بلاک بنانے کے بجائے استعفی دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تنظیم سازی پر بھی کارکنان نے علیحدہ گروپس بنا رہے ہیں۔ بیساکھیوں پر حکومت نہیں چلتی اور اب تو لگتا ہے بیساکھیاں بھی کھسکنے والی ہیں۔ حکومتی اتحادی بھی علیحدگی کی طرف مائل ہیں۔ معاشی ٹیم چار بار تبدیل کی اور اب ایک اور تبدیلی آنے والی ہے۔ عمران خان کی سوچ کا لیول دیکھتے ہی میں نے ریورس گیئر لگا دیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 840113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش