0
Friday 24 Jan 2020 12:20

پنجاب حکومت نے آٹے بحران پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

پنجاب حکومت نے آٹے بحران پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے آٹا بحران سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی اور سیکرٹری فوڈ وقاص علی محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی نے جواب جمع کرایا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں اور ہمارے پاس گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ آٹے کی کی قیمت 70 روپے کلو نہیں 40 روپے کلو ہے، اس وقت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 805 روپے مقرر ہے، جو دکاندار 20 کلو تھیلے کی 805 سے زائد قیمت وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 840361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش