0
Saturday 25 Jan 2020 19:55

مقتول اینکر مرید عباس کی بیوہ کا قاتل سے آمنا سامنا، معاف کرنے سے انکار

مقتول اینکر مرید عباس کی بیوہ کا قاتل سے آمنا سامنا، معاف کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم کیلئے یکم فروری کی تاریخ مقرر کر دی، مقتول کی بیوہ زارا عباس نے ملزم عاطف زمان کو سوری کہنے پر کھری کھری سنا دی اور کہا میں کیا خدا بھی تمہیں معاف نہیں کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران عاطف زمان کا مرید عباس کی بیوہ سے سامنا ہوا، عاطف نے زارا عباس سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگتے ہوئے سوری کہا، جس پر زارا نے ملزم کو کھری کھری سنا دی اور کہا میں کیا تمہیں خدا بھی معاف نہیں کرے گا، تو ملزم عاطف نے بولا جی، جانتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 840681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش