0
Saturday 25 Jan 2020 20:04

پیپلز پارٹی چاہتی ہے اسکے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند کردیا جائے، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی چاہتی ہے اسکے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند کردیا جائے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اس کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند کردیا جائے، ہم نے ہمیشہ مظولوموں کی آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ جب میں ایک جنازہ نماز میں شرکت میں کنری آیا تھا تو مجھ پر حملہ کروایا گیا، صوبائی وزیر نے سندھ سرکار کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے مجھ پر ایف آئی آر درج کرائی تھی، سندھ کی روایات کو توڑتے ہوئے صوبائی وزیر اور ایس ایس پی نے اپنے ہی علاقہ میں حملہ کروایا، میرا کیس نہیں درج کیا گیا اور مجھے عدالت جانا پڑا تھا، عدالت کے حکم پر صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر، ایس ایس پی عمرکوٹ و دیگر بھی ایف آئی آر درج ہوئی، یہ روایات اچھی نہیں میں پوری سندھ جاتا رہتا ہوں کبھی حملہ نہیں ہوا۔

حلیم عادل نے کہا کہ میں لاڑکانہ، نوابشاہ، سیہون، دادو سمیت پورے سندھ جاتا ہوں، کہیں بھی نوگو ایریا نہیں بنایا گیا، وزیراعلیٰ کو اپنے پانچ چھچھروں اور کالی بھیڑوں کو لگام دینا چاہیئے ورنہ یہ خطرناک ہوسکتا ہے، سیاست میں نوگو ایریا کا کلچر کبھی بھی فائدہ مند نہیں ہوتا، ہر کوئی مخالفین کے حلقوں میں پھرتا رہتا ہیں جس سے سیاسی فضاء خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اس کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند کردیا جائے، ہم نے ہمیشہ مظولوموں کی آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 840685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش