0
Sunday 26 Jan 2020 23:23

جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کو بس کچھ رقم کا آسرا دیا ہے، مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کو بس کچھ رقم کا آسرا دیا ہے، مصطفیٰ کمال کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے دعوٰی کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کچھ رقم کا آسرا دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے مذاکرات عجیب لگتے ہیں، اطلاع ہے کہ جہانگیر ترین نے ان کو کچھ رقم کا آسرا دیا ہے۔ آٹا بحران پر انہوں نے کہا کہ آٹا 70 روپے کلو ہوگیا، وجہ حکومت کی بدنیتی اور نااہلی ہے، آٹا سستا باہر بھیج کر اب مہنگا خریدا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آگئی ہے، وزیراعظم کرپشن کا نام لینا بند کردیں، کرپشن کا ریٹ تو کم ہوجائے، کرپشن کے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی نے مزید کہا کہ عوام پاکستان میں رسوا ہوگئے ہیں، کتے کاٹ رہے ہیں، آٹے کے لئے لائنیں لگی ہیں، بجلی پانی گیس نہیں ہے، وزیراعظم آپ تذلیل کر رہے ہیں آپ کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاق کی جانب سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے وفاقی کابینہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ 24 جنوری کو  تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے گھر ایم کیو ایم اور حکومتی وفد میں مذاکرات ہوئے تھے جس میں خالد مقبول صدیقی کو منالیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 840867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش