1
Monday 27 Jan 2020 17:34

آریانا افغان ایئر لائن کمپنی نے اپنے کسی بھی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی تردید کر دی

آریانا افغان ایئر لائن کمپنی نے اپنے کسی بھی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی تردید کر دی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی ہوائی کمپنی آریانا افغان ایئرلائن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ میڈیا میں انکی کمپنی کے ایک مسافر بردار طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر حقیقت کیساتھ سازگار نہیں جبکہ آریانا افغان کی تمامتر پروازیں معمول کے مطابق اڑ رہی ہیں اور کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ افغان ذرائع کے مطابق آریانا افغان ایئر لائن کمپنی نے غزنی میں مسافربردار طیارے کو پیش آنیوالے حادثے کے بارے میں کہا ہے کہ کمپنی اس خبر کی تائید نہیں کرتی کہ گر کر تباہ ہونیوالا طیارہ آریانا افغان کمپنی کا تھا کیونکہ آریانا افغان کمپنی کا ایک طیارہ غیر ملکی کریو کیساتھ چارٹر فلائٹ پر ہے جبکہ دوسرا بھارت کے شہر دہلی کیلئے محو پرواز ہے جس کے علاوہ اس کمپنی کے کسی دوسرے طیارے کی آج کوئی پرواز نہیں تھی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ آریانا افغان ایئر لائن کمپنی کے بھارت کے شہر نئی دہلی کیلئے پرواز کرنے والے طیارے کے روٹ میں غزنی کا شہر نہیں آتا اور اس افغان کمپنی کے نمائندے کے کہنے کے مطابق نئی دہلی کیلئے پرواز کرنے والا طیارہ بھی تاحال ریڈار پر ظاہر نہیں ہو رہا جبکہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے بارے میں میڈیا میں آنیوالی رپورٹس کے مطابق وہ افغانستان کے شہر غزنی کی حدود میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریانا افغان ایئر لائن کمپنی کا ایک مسافر بردار طیارہ جو ہرات سے کابل کیلئے اڑا تھا، غزنی کی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش