0
Monday 27 Jan 2020 23:23

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے میرپور خاص میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد اکاؤنٹ بنا رکھے تھے، ملزم خواتین کی تصاویریں، اکاؤنٹ ہیک کرکے بلیک میل کرتا تھا۔ حکام کے مطابق ملزم چیٹ ایڈٹ، سی ایل آئی تبدیل کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا، ملزم نے راولپنڈی کی رہائشی ایرانی اور افغانی خواتین کو ہراساں کیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزم ڈیڑھ سال سے اندرون سندھ میں چھپا ہوا تھا، گرفتار ملزم کے لیپ ٹاپ، موبائل کا فرانزک کرایا جار ہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر ملزم شاہ نواز کو آستانے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتار ملزم شاہ نواز آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرنے کا فریب دیتا تھا اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔ فیض اللہ کوریجو نے کہا کہ ملزم کئی خواتین سے پیسے بھی بٹور چکا تھا، گرفتار ملزم شاہ نواز آستانے کا گدی نشین تھا، ملزم نے والٹ پاس ورڈ بنا رکھا تھا، جسے ایف آئی اے نے توڑا۔
خبر کا کوڈ : 841092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش