0
Tuesday 28 Jan 2020 03:20

"صدی کی ڈیل" کے مقابلے میں فلسطینیوں کیطرف سے بھرپور احتجاج کی اپیل

"صدی کی ڈیل" کے مقابلے میں فلسطینیوں کیطرف سے بھرپور احتجاج کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کیطرف سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں "صدی کی ڈیل" کے مقابلے میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ و اسرائیل کیطرف سے صدی کی ڈیل نامی مبینہ صلح منصوبے کو دوبارہ سے منظر عام پر لائے جانے کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے پورے فلسطین میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی گئی ہے اور منگل کے روز کو "غضب کا دن" قرار دیدیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت گزشتہ 3 سالوں کے دوران کئی مرتبہ اسرائیل کے بنائے ہوئے صلح معاہدے "صلی کی ڈیل" کو متعارف کروا چکی ہے جبکہ یہ صیہونی سازش ہر مرتبہ فلسطینیوں کی شدید مخالفت کی وجہ سے ناکام ہو جاتی ہے تاہم وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق اس مرتبہ منگل کے روز اس سازش کو دوبارہ عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق امریکی حکومت اس مرتبہ بھی مسلسل تیسری بار صدی کی ڈیل کے اس ناکام منصوبے کے ذریعے حسب سابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے انتخابات میں بنجمن نیتن یاہو کو پھر سے کامیاب بنانا چاہتی ہے۔ 28 جنوری کے دن وائٹ ہاؤس کیطرف سے اعلان کردہ اس امن منصوبے کے اکثر نکات کے خفیہ رکھے جانے اور صرف چند ایک نکات کے ظاہر کئے جانے کے باوجود یہ واضح ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف فلسطینی پناہ گزینوں کے تمامتر حقوق اور اپنی سرزمینوں پر واپسی کی انکی تمام امیدیں خاک میں مل جائیں گی بلکہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کو مزید سرزمینوں پر غاصبانہ قبضے کا حق بھی حاصل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 841097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش