0
Wednesday 29 Jan 2020 12:02

خواجہ برادران کے ریمانڈ میں پھر توسیع

خواجہ برادران کے ریمانڈ میں پھر توسیع
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے کو خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔ گزشتہ سماعت کے موقع پر 24جنوری کو احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 841322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش