0
Wednesday 29 Jan 2020 18:02

افغانستان کیجانب سے راکٹ حملہ کے بعد طورخم بارڈر بند

افغانستان کیجانب سے راکٹ حملہ کے بعد طورخم بارڈر بند
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے نامعلوم مقام سے فائر ہونے والا مارٹر گولہ طورخم سرحد کے قریب سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گرا ہے، جس کے پھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن پاکستان نے فوری طور پر طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارٹر گولا آج علی الصبح اقبال ایف سی پوسٹ کے قریب ایک نالے میں گر کر پھٹ گیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقع میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن معاملہ افغان حکام کے ساتھ اُٹھا لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق واقعے کے بعد طورخم بارڈر گیٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جو کہ جلد ہی کھول دیا جائے گا۔ دوسری طرف بارڈر بند ہونے کیوجہ سے سرحد کے دونوں جانب نہ صرف مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں بلکہ آنے جانے والے لوگوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش