0
Wednesday 29 Jan 2020 19:47

سکائوٹس معاشرے میں شہری ذمہ داریوں کا احساس پیدا کر کے تبدیلی کا محرک بن سکتے ہیں، عارف علوی

سکائوٹس معاشرے میں شہری ذمہ داریوں کا احساس پیدا کر کے تبدیلی کا محرک بن سکتے ہیں، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکائوٹس معاشرے میں شہری ذمہ داریوں کا احساس پیدا کر کے تبدیلی کا محرک بن سکتے ہیں،کئی اقوام نے قوت ارادی، علم و دانش اور بلند کردار سے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے ،آج ہمیں انہی اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے 16 ویں چیف سکائوٹ آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، چیف کمشنر پاکستان بوائے سکائو ٹس ایسوسی ایشن سرفراز قمر ڈاھا نے عارف علوی سے چیف سکائوٹ کا حلف لیا اور انہیں سکائو ٹ سکارف پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہ ان کے لئے باعث افتخار ہے کہ انہوں نے قائد اعظم کی پیروی کرتے ہوئے آج پاکستان کے چیف سکائوٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ طالب علمی کے دور میں بھی سکائوٹ رہ چکے ہیں اور اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ صدر مملکت نے سکائوٹس پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور دنیا کو رہنے کے لئے اچھی جگہ بنانے میں کردار ادا کریں جو لوگوں میں تعلیم، صحت و صفائی کے فروغ اور بدعنوانی کی روک تھام کے متعلق احساس و آگاہی کے ذریعے ممکن ہے، پاکستان کو مشرقی سرحد پر کشیدگی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ صدر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ہی خطاب میں تمام ہمسا یہ ممالک کو امن کا پیغام بھیجا تھا جس کا بدقسمتی سے مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، پاکستان سکائوٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 841436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش