0
Wednesday 29 Jan 2020 22:41
حکومت سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کرے

امریکہ کے فلسطین پلان کو پاکستان کی تمام دینی جماعتیں مسترد کرتی ہیں، میاں آصف اخوانی 

امریکہ کے فلسطین پلان کو پاکستان کی تمام دینی جماعتیں مسترد کرتی ہیں، میاں آصف اخوانی 
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے فلسطین پر جبری تسلط اور بیت المقدس پر قبضہ کو پاکستان کی دینی جماعتیں مسترد کرتی ہیں، فلسطین امت مسلمہ کا قبلہ اول ہے، امریکہ کا فلسطین پلان مسلمانوں کے خلاف سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ملی یکجہتی کونسل میاں آصف اخوانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، امت مسلمہ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نااہل حکمرانوں کو سمجھنا چاہیئے کہ امریکہ کی غلامی کو قبول کرنا امت مسلمہ کے خون سے غداری ہوگی۔ انہوں نے مظفرگڑھ میں جاری نوجوانوں کی یونیورسٹی بناو تحریک کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

جنوبی پنجاب کے علاقوں میں نئی جامعات کا قیام وقت کی ضرورت ہے، مظفرگڑھ کو یونیورسٹی نہ دینا خطہ کے عوام کے ساتھ ظلم ہے، جنوبی پنجاب کے علماء، دینی اور سماجی شخصیات جماعت اسلامی یوتھ ونگ مظفرگڑھ کی جاری مظفرگڑھ کو یونیورسٹی دو، تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر تعلیم اور تعلیمی اداروں کے قیام کو سراہتے ہیں، لیکن جنوبی پنجاب کے ساتھ زیادتی قابل مذمت ہے، مومن کی پہچان علم سے ممکن ہے، مظفرگڑھ کی دور دراز تحصیلوں سے لوگ ملتان آتے ہیں، طلبہ تعلیمی فیسوں کا بوجھ برداشت کریں یا ہاسٹلز اور آنے جانے کے اخراجات۔؟ مظفرگڑھ کو یونیورسٹی دو، مظفرگڑھ کے نوجوانوں کا جائز مطالبہ ہے، ملی یکجہتی کونسل اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 841467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش