0
Thursday 30 Jan 2020 21:18

بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کو نہیں بچا پائینگے، ترک صدر کا انتباہ

بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کو نہیں بچا پائینگے، ترک صدر کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مسلم امہ کو خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کو نہیں بچا پائیں گے، صدر ٹرمپ کا نام نہاد امن منصوبہ کبھی قبول نہیں کریں۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کے لئے مقدس ہے۔ اسے اسرائیل کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ صدر ٹرمپ کا نام نہاد امن منصوبہ کبھی قبول نہیں کریں گے۔ طیب اردوغان نے مسلم امہ کو متنبہ کیا کہ بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مدینہ اور مکہ کو نہیں بچا پائیں گے۔ بیت المقدس کا مطلب استنبول، اسلام آباد، جکارتہ، مدینہ، قاہرہ، دمشق اور بغداد ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مقبوضہ یروشلم اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت جبکہ مشرقی علاقہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن منصوبے کے تحت مغربی کنارے کو آدھے حصے میں نہیں کاٹا جاسکے گا، یروشلم اسرائیل کا غیر منقسم اور بہت اہم دارالحکومت کہلائے گا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امن منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے زیر کنٹرول علاقہ دگنا ہو جائے گا اور اسرائیلی حکومت کو انہیں بیت المقدس تک ہر صورت رسائی دینا ہوگی، امریکا فلسطینیوں کے نئے دارالحکومت میں فخر سے اپنا سفارت خانہ بھی کھولے گا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے پیش کردہ امن منصوبے میں مغربی پٹی کو اسرائیلی آبادکاری کے طور پر تسلیم کر لیا گیا، جبکہ مغربی کنارے میں نئی بستیاں آباد کرنے پر چار سال تک پابندی عائد کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 841685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش