0
Friday 31 Jan 2020 12:02

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کاشف چوہدری جعلی ڈگری پر نااہل قرار

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کاشف چوہدری جعلی ڈگری پر نااہل قرار
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دے دیا۔ پنجاب سے مسلم لیگ نون کی ایک وکٹ گر گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب سے نون لیگی ایم پی اے چوہدری کاشف محمود کو جعلی ڈگری پرنااہل قرار دے دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کاشف چوہدری کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔ کاشف چوہدری 2018ء کے عام انتخابات میں پی پی 241 بہاول نگر سے نون لیگ کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔ کاشف چوہدری نے الیکشن کمیشن میں الخیر یونی ورسٹی کی جعلی بی بی اے کی ڈگری جمع کرائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 841735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش