0
Friday 31 Jan 2020 16:22

ملتان، کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سیمینار اور ریلی 

ملتان، کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سیمینار اور ریلی 
اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ آرٹس کونسل ملتان میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں طلباء و طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔ چئیرمین کشمیر کمیٹی پنجاب ندیم قریشی او پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ ہدایت اللہ، سی ای او ایجوکیشن ریاض خان، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل طاہر محمود اور ڈی او سیکنڈری سعید احمد لنگڑیال بھی تقریب میں موجود تھے۔بچیوں کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم کی عکاسی کرنے والے ٹیبلوز پیش کئے گئے، ٹیبلوز نے ہال کا پورا ماحول سوگوار کر دیا۔ "اب تو ہے آزاد یہ دنیا پھر میں کیوں آزاد نہیں" کا گیت ہال میں گونجتا رہا۔ شرکاء ہال میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہراتے رہے۔ چئیرمین کشمیر کمیٹی پنجاب ندیم قریشی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، فوج کے جوان کشمیریوں کے لیے جان کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، فوج بارڈر پر سینہ سپر ہے جبکہ بچہ بچہ ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے سیمنار کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچے گا، ہم نے کشمیریوں کو پیغام محبت دینا ہے کہ ظلم اور جبر کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں، وہ وقت قریب آ رہا ہے جب انڈیا کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے۔ ندیم قریشی نے کہا کہ پاکستان کی باگ ڈور مضبوط ہاتھوں میں ہے، موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہر محاذ پر لڑ رہی ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے، مودی سرکار نے آئین میں ترمیم کرکے کشمیریوں کا حق غصب کیا ہے، ہم کشمیر کی آزادی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مہندر پال سنگھ نے کہا کہ ہندوستان سے کشمیر، آسام اور خالصتان جلد علیحدہ ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 841778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش