0
Saturday 1 Feb 2020 20:56
صدی کی ڈیل

فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے، نبیہ بری

"صدی کی ڈیل" مسئلۂ فلسطین کو صفحۂ ہستی سے مٹا دینے کی ایک کھلی دعوت کا نام ہے۔
فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے، نبیہ بری
اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "صدی کی ڈیل" مسئلۂ فلسطین کو صفحۂ ہستی مٹا سے دینے کی ایک کھلی دعوت کا نام ہے جسکے وسیع اثرات متعدد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ نبیہ بری نے کہا کہ اس متنازعہ منصوبے کا سب سے پہلا اثر اردن پر پڑے گا جسکی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو جائیگا جبکہ اسکا دوسرا اثر لبنان پر پڑے گا جو فلسطینی پناہ گزینوں کی مستقل رہائشگاہ میں بدل جائے گا اور اس متنازعہ منصوبے کا تیسرا اثر مصر پر پڑے گا جو "سینا" نامی اپنے علاقے کو مستقل طور پر فلسطینی پناہ گزینوں کو دیدینے پر مجبور ہو جائیگا۔

لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ عرب و اسلامی دنیا کے تمام آزاد باشندوں خصوصا فلسطینی قوم کو چاہئے کہ وہ اس منصوبے کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے قومی اتحاد کو دوبارہ حاصل کرے کیونکہ فلسطین کی آزادی اور باقیماندہ عرب وقار کی حفاظت کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل ہی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ہمراہ یکطرفہ طور پر "صدی کی ڈیل" نامی متنازعہ امن منصوبے کا اعلان کر دیا تھا جسکے مقابلے میں پوری دنیا کے رہنماؤں کیطرف سے اس منصوبے کیخلاف بیانات سامنے آئے ہیں اور عالمی سطح پر بالخصوص فلسطین میں اس منصوبے کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 842050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش