0
Monday 3 Feb 2020 12:55

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی ہدایت

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارکردگی اور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے پلان پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے صوبے خصوصاً پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کو یقینی بنائیں اور شہر میں نشے کے عادی افراد کی بحالی ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر سے اگلے اجلاس میں رپورٹ طلب کی جائے گی۔ وزیراعلٰی نے گاڑیوں میں گیس سلنڈر کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی جو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں۔ محمود خان نے ورسک روڈ پر غیرضروری رکاوٹیں دور کرنے، صفائی ممکن بنانے کی ہدیت دی اور پشاور موٹروے ٹول پلازہ سے منسلک چیک پوسٹ کو اسٹریم لائن کرنے اور غیر ضروری رکاوٹیںدور کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ چیک پوسٹ کا مقصد بھی پورا ہو اور عوام کو غیرضروری دقت کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 842299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش