0
Monday 3 Feb 2020 16:18
صدی کی ڈیل

فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں، حزب اللہ لبنان

فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں، حزب اللہ لبنان
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صدی کی ڈیل نامی امریکی اسرائیلی منصوبے کو بےہدف اور شکست خوردہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیطرف سے اس منصوبے کے پیش کئے جانے کا مقصد امریکہ میں عنقریب منعقد ہونیوالے صدارتی انتخابات میں فائدہ اٹھانا اور مقبوضہ فلسطین کے اندر بنجمن نیتن یاہو کو مزید بدنامی سے بچانا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ جان لینا چاہئے کہ خطے کے اندر موجود فلسطینی قوم کی مزاحمت اور جہاد اس سازش کو ہرگز عملی جامہ پہننے نہیں دے گی جبکہ اسرائیل بھی اس سے زیادہ فلسطینی سرزمین پر قبضہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنے کئے ہوئے قبضے کو قانونی طور پر صحیح ثابت کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا جبکہ نہر تا بحر تمامتر سرزمین، ہمیشہ کا فلسطینی دارالحکومت (قدس شریف) اور مشرقی و مغربی قدس، سب فلسطین کا ہے اور ہمیں اسکے واپس لے لئے جانے پر پورا یقین ہے۔
خبر کا کوڈ : 842325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش