0
Tuesday 4 Feb 2020 07:43

طالبان کی غیر سنجیدگی اور صلاحیت کے فقدان کیوجہ سے افغان امن معاہدہ نہیں ہو سکا، مائیک پومپیو

طالبان کی غیر سنجیدگی اور صلاحیت کے فقدان کیوجہ سے افغان امن معاہدہ نہیں ہو سکا، مائیک پومپیو
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے طالبان سے واضح ثبوت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں امن معاہدے پر دستخط اور امریکی فوجیوں کے انخلاء سے قبل کشیدگی میں کمی آسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے ازبکستان میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم طالبان کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں لیکن اس سے پہلے بھی قریب پہنچے تھے مگر ناکام ہوئے کیونکہ طالبان سنجیدگی دکھانے میں ناکام ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید کام کرنا باقی ہے تاکہ امن مذاکرات شروع کیے جاسکیں۔ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ ہم امن اور مصالحتی منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں کوما کو درست جگہ لگا رہے ہیں اور جملوں کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی معاہدہ کرنے کے قریب تھے، ایک کاغذ کا ٹکڑا جس کو ہم نے مشترکہ طور پر بنایا تھا اور طالبان اپنی مرضی یا صلاحیت یا دونوں وجوہات کے باعث کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اس پر عمل نہیں کر پائے تھے۔ طالبان سے امن معاہدے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہم ان سے کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنے ارادوں اور صلاحیت کا ثبوت دکھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ کم کشیدگی کے ماحول میں خطرات کم کیے جائیں اور انٹرا افغان مذاکرات ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ وہ سب کچھ حاصل کر سکیں گے لیکن ہم اب تک متعلقہ پوزیشن پر نہیں ہیں اور کام کرنا باقی ہے۔ مائیک پومپیو کا افغان امن عمل کے حوالے سے بیان امریکی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورے کے دو روز بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں کہا تھا کہ طالبات سے مذاکرات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 842452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش