0
Thursday 6 Feb 2020 15:22

چیف جسٹس کا سربراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر افسران کو ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس کا سربراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر افسران کو ہٹانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان نے سندھ حکومت کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کو فوری طور پر ہٹانے اور شہر کراچی میں تمام غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایس بی سی اے کے ڈی جی کو ہٹاتے ہوئے حکم دیا کہ عہدے کا اضافی چارج چیف سیکریٹری سندھ کو دے دیا جائے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت بھی کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران کو بھی برطرف کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 843008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش