0
Monday 11 Jul 2011 19:18

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم ملک اسحاق کی ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم ملک اسحاق کی ضمانت منظور کر لی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم ملک اسحاق کی پانچ، پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔ پیر کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں جسٹس شاہد اختر صدیقی کی سربراہی میں کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کے خلاف سری لنکن ٹیم پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم اسحاق نے موقف اختیار کیا کہ وہ عرصہ دراز سے جیل میں بند ہے، سری لنکن ٹیم پر حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں، سری لنکن ٹیم پر حملے کیخلاف ان پر مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، لہذا ان کیخلاف کوئی ایسے شواہد نہیں ملے۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملک اسحاق کی درخواست ضمانت ان کا حق بنتا ہے، لہذا ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے، جس پر عدالت نے ملک اسحاق کی پانچ، پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 84313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش