0
Sunday 9 Feb 2020 10:08
طلبہ برادری 9 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے

ضیاءالحق نے آج کے دن طلبہ کو یونین کے بنیادی حق سے محروم کیا، عارف حسین

ضیاءالحق نے آج کے دن طلبہ کو یونین کے بنیادی حق سے محروم کیا، عارف حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے طلباء یونینز پر پابندی کے 36 سال مکمل ہونے پر لاہور میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9 فروری طلبہ برادری کیلئے یوم سیاہ ہے جب ضیاءالحق کی آمرانہ حکومت نے طلبہ یونینز پر پابندی لگا کر طلبہ کو جمہوری عمل سے محروم کر دیا تھا۔ گزشتہ سال یونین کی بحالی کے محض دعوے کئے جاتے رہے اور منافقانہ طرز عمل پر حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت طلبا یونین کی بحالی کے لولی پاپ کی بجائے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے الیکشن کے جلد انعقاد کا اعلان کرے۔
 
مرکزی صدر نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان کا پہلے دن سے یہی موقف تھا کہ طلبہ یونین کا بحال ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، طلبہ یونینز پر پابندی کے باعث طلبہ اپنے آئینی حقوق سے محروم ہیں، طلبہ یونینز کی بحالی سے معاشرے میں جمہوری اقدار پروان چڑھنے کیساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ عارف حسین الجانی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبا یونین کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں جب تک طلباء یونین پر پابندی ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک قوم کو تعلیم یافتہ، نظریاتی اور حقیقی قیادت میسر نہیں آ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 843513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش