0
Sunday 9 Feb 2020 13:11

سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں مسئلہ کشمیر، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ کثیرالجہتی تعلقات کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ گروپ کے اہم رکن ہونے کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مسئلہ کشمیر کو او آئی سی سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
خبر کا کوڈ : 843535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش