0
Monday 11 Jul 2011 23:16

ایم کیو ایم کو اب مفاہمت کے نام پر رعایت نہیں دینگے، سرکاری ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے، پیر مظہر الحق

ایم کیو ایم کو اب مفاہمت کے نام پر رعایت نہیں دینگے، سرکاری ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے، پیر مظہر الحق
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے الزامات سیاسی پروپیگنڈا ہیں، وہ بہادری نہیں کمزوری دکھا رہے ہیں، کافی عرصے تک مفاہمت کے نام پر رعایت دی، لیکن اب رعایت نہیں دی جائیگی۔ کراچی میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی کچھ کیا ہی نہیں اور شور مچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ صوفی ہیں، کمزور نہیں، کسی میں جرأت نہیں کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرے۔ پیرمظہر الحق کا کہنا تھا کہ فون کاٹنے کی باتیں غلط ہیں، آج کل موبائل کا زمانہ ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کیلئے اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاون ہونا چاہئے۔
سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق نے مستعفی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو اتحاد اور محبت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی کم عمری میں صوبے کے سنجیدہ اور ذمہ دار گورنر ثابت ہوئے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔ پیر مظہر نے کہا کہ آرڈیننس قانون کے مطابق جاری کئے جاتے ہیں، کسی بھی سرکاری محکمے میں کسی بھی ملازم کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائیگا۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹر جنرل سندھ کا عہدہ قواعد کے تحت ختم کر دیا، جس کے بعد ڈائریکٹر کالجز اور پانچوں اضلاع کے ڈائریکٹرز کالجز اپنے عہدوں پر بحال ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 84394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش