0
Tuesday 11 Feb 2020 22:02

کراچی میں تجاوزات کیخلاف جاری حالیہ آپریشن سے لاکھوں لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی میں تجاوزات کیخلاف جاری حالیہ آپریشن سے لاکھوں لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں معاشی لحاظ سے تباہ کن ہیں، ملک کے لئے فیصلے کرتے ہوئے قابلیت اور بردباری کی ضرورت ہوتی ہے جو موجودہ حکومت میں موجود نہیں، مہنگائی اور بیروزگاری نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ڈیڑھ سال سے صنعتکار سے لے کر ریڑھی چلانے والا تک مسلسل عذاب کا شکار ہے، معیشت کا پہیہ جو پہلے ہی سست روی کا شکار تھا اب رکتا ہوا محسوس ہورہا ہے، ایک بار معیشت کا پہیہ سست ہوجائے تو اسے تیز کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے، مقامی مارکیٹوں کی تباہ حالی کا براہِ راست اثر عالمی مارکیٹوں میں مقابلہ کرنے والے پاکستانی تاجروں کی مسابقتی قوت پر ہو رہا ہے، نتیجتاً روز کی بنیاد پر صنعتیں اور کاروبار بند ہورہے ہیں، لوگ اپنے خاندانوں کے ہمراہ خودکشیاں کر رہے ہیں، عوام کی برداشت کی انتہا ہوچکی ہے، ایسا نا ہو کہ امن و امان کی کوئی ایسی صورتحال پیدا ہو جائے جو کنٹرول کرنا مشکل ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری حالیہ آپریشن سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں اور مذید لاکھوں بیروزگار ہونگے، جس کے اثرات پورے ملک پر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو چاہیئے وہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر آپریشن کے متاثرہ خاندانوں کو چھت اور روزگار فراہم کرے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت کسی صورت روکی جاسکے، پاک سر زمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس معیشت کی بحالی کا فارمولا اور روڈ میپ ہے اور یہ بات اب پاکستانی جاننے لگے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 843967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش