0
Wednesday 12 Feb 2020 16:47

مردان، تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

مردان، تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی آصف کلی میں رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کے علاقے تخت بھائی آصف کلی میں ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں جہاز کا پائلٹ بھی زخمی ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پہ پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے پائلٹ کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پائلٹ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 844128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش