0
Wednesday 12 Feb 2020 20:39

بنوں، شمالی وزیرستان اور کرک میں خسرہ کی وباء

بنوں، شمالی وزیرستان اور کرک میں خسرہ کی وباء
اسلام ٹائمز۔ بنوں ریجن میں پولیو کے بعد خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی، بنوں، شمالی وزیرستان اور کرک میں خسرہ بیماری سے سینکڑوں بچے متاثر ہو گئے ہیں، وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں بچے علاج کیلئے لائے جارہے ہیں، یہ بیماری بنوں کے علاوہ زیادہ تر شمالی وزیرستان کے بچوں کو لاحق ہے، وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں کرک، بنوں اور شمالی وزیرستان کے بچوں کو لایا جاتا ہے اور طبی امداد کے بعد فارغ کیا جاتا ہے۔ یکم فروری سے ہسپتال ریکارڈ کے مطابق 377 بچوں کو لایا جا چکا ہے اب بھی 23 بچے زیر علاج ہیں، محکمہ صحت کے نمائندے کہتے ہیں کہ خسرہ بیماری کی وجہ حفاظتی ٹھیکہ جات کا نہ لگانا ہے، اسی طرح خواتین حفاظتی تدابیر نہیں اپناتیں، ہسپتال کے وارڈز میں بچوں کو ادھر ادھر لے جانے سے بھی مزید بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 844164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش