0
Friday 14 Feb 2020 16:16

کراچی میں 12 سال پرانی لاش کا معاملہ، پولیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش، مزید گرفتاریوں کا امکان

کراچی میں 12 سال پرانی لاش کا معاملہ، پولیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش، مزید گرفتاریوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے 12 سال پرانی ملنے والی لاش کے معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیق شروع کردی ہے، متوفیہ خاتون کے گرفتار بھائی کے بچوں کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کو گلستان جوہر سے 12 سال پرانی ملنے والے خاتون ذکیہ کے ڈھانچے کے معاملے میں گڑبڑ نظر آرہی ہے۔ پولیس نے لاش چھپانے کی وجہ ذاتی رنجش یا جائیداد ہتھیانہ تھی کی بناء پر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ گرفتار بھائی محبوب عالم کے بچوں کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے، جن کی گرفتاری بھی متوقع ہو۔

پولیس مختلف زاوئیوں سے تحقیق کررہی ہے کہ 12 سال تک لاش کو کیوں چھپایا گیا، کیا بہن بھائی کے درمیان کس بات کی رنجش تھی؟ ایدھی سرد خانے میں موجود خاتون ذکیہ کے ڈھانچے کو کسی رشتہ دار نے تاحال وصول نہیں کیا ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ ممکنہ طور پر بھائی کے بچوں کو پھوپھی کی لاش کا علم تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ ذکیہ اور گرفتار بھائی محبوب عالم ایک ہی بلڈنگ میں رہائش پذیر ہونے کے باوجود 12 سال تک نہیں ملے، متوفیہ ذکیہ کے بچوں کی فوتگی کے بعد گرفتار ماموں محبوب گھر آیا۔
خبر کا کوڈ : 844553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش