0
Saturday 15 Feb 2020 23:34

حکومت ضلع کرم کی تمام شاملات انکے حقیقی مالکان کے حوالے کرے، علامہ ارمان علی

حکومت ضلع کرم کی تمام شاملات انکے حقیقی مالکان کے حوالے کرے، علامہ ارمان علی
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے ممتاز عالم دین علامہ ارمان علی نے کہا ہے کہ حکومت ضلع کرم کے تمام شاملاتی زمینوں کو ریوینو ریکارڈ کے مطابق ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاراچنار میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ارمان علی نے کہا کہ عوام شرعی اور قانونی لحاظ سے اپنی شاملات پر حق رکھتے ہیں اور یہ حکومتی فریضہ ہے کہ وہ کاغذات مال کے مطابق شاملاتی اراضی کو تقسیم کرے اور جو لوگ اس میں رکاوٹ بنتے ہیں ان کو امن عامہ خراب کرنے کی پاداشت میں گرفتار کرکے ان کے ساتھ قانونی کاروائی عمل میں لائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور حق دار کو ان کا حق مل سکے جو کہ حکومت اور پاکستان کے عین مفاد کے مطابق ہے۔ اگر حکومت اور ذمہ دار حکام عوام کے معاملات حل نہیں کرسکتے تو پھر ان کو رعایا پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 844822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش