0
Monday 17 Feb 2020 11:23

کشمیری امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، راجہ مظفر

کشمیری امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، راجہ مظفر
اسلام ٹائمز۔ کشمیری تارکین وطن اور بیرون ملک مقیم کشمیری امن کی کو ششوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، 28 مارچ کو کشمیری مفکرین کی ڈیلس کانفرنس ایسی ہی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ بھارت اور پاکستان کی حکومتیں ایسے مفکرین کو اس کانفرنس میں شریک ہونے سے نہ روکیں جن کے پاس سفری دستاویزات نہیں، انہیں سفری دستاویزات فراہم کی جائیں اور نہ ہی مفروضوں کی بنیاد پر اس کانفرنس کے خلاف افواہیں پھیلایں۔

ان خیالات کا اظہار کشمیری رہنما اور KGC کے بورڈ ڈائریکٹر کے رکن راجہ مظفر نے کشمیر گلوبل کونسل کے زیراہتمام 28 مارچ ڈیلس میں مجوزہ کشمیر کانفرنس کی بابت جنوبی ایشیا کے معاملات پر نظر رکھنے والی تنظیم ساؤتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے بورڈ ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران کیا۔

راجہ مظفر نے SADeW سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا اثر رسوخ استعمال کریں، اس موقع پر راجہ مظفر نے کہا کہ جموں کشمیر کا تنازعہ حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں معاشی اقتصادی ترقی اور دیرپا امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، یہ ایک تلخ حقیقت ہے جِس کا احساس اور ادراک جموں کشمیر کے ہمسایوں اور مسلہ سے جڑے تینوں ایٹمی طاقتوں بھارت پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کی قیادت کو ہونا چاہیے۔

راجہ مظفر نے 15 گست کو بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں آرٹیکل 073 کی منسوخی سے پیدا ہوئی صورتحال جو روز بگڑتی جارہی ہے پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جموں کشمیر کے عوام پر جاری مصایب میں مزید اضافہ ہوا ہے مگر اس کے اثرات سے بھارت اور پاکستان کے عوام براہ راست اور چین سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے درمیان سارک پروگرام کے تحت جاری اقتصادی ترقی کی سر گرمیاں اور منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش